ریاستوں سےمہاراشٹرا

میرا روڈ: سردی سے بچنے کے لئے بے گھر افراد میں تقسیم کیے گئے کمبل

میرا روڈ: 7/دسمبر (ایس ایم ایس) ساجد محمود شیخ میراروڈ کی اطلاع کے مطابق جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے میراروڈ میں بے گھر افراد میں سردی سے بچنے کے لئے کمبل تقسیم کی گئی۔ تقسیم کا یہ عمل آدھی رات میں انجام پایا۔ اراکینِ جماعت نے رات بھر ایسے افراد جو سڑکوں،فٹ پاتھ ،ریلوے اسٹیشن کے قریب اور بس اسٹاپ پر سوئے تھے تلاش کر کے انھیں کمبل تقسیم کی۔ امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی میراروڈ،جناب عطاء الحق صاحب نے کہا کہ وہ لوگ جو بے گھر ہیں اور سڑکوں پر شب بسری کرتے ہیں ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ سردی میں بغیر بستر کے وہ لوگ انتہائی تکلیف سے رات گزارتے ہیں اس لئے جماعت  ایسے افراد میں کمبل تقسیم کرتی ہے۔ اس کارِ خیر میں جناب شبّیر مانڈوی والا نے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!