بیدرضلع بیدر سے

بیدر: موؤمنٹ آف جسٹس کی جانب سے ڈاکٹرعبدالقدیر اورعبدالمنان سیٹھ کی تہنیت

بیدر: یکم/جنوری(اے ایس ایم) ملک کے باوقار ملی‘ادارکُل ہند مسلم پرنسل لاء بورڈ کے معزز رکن نامزد ہونے پرموؤمنٹ آف جسٹس انڈیا بیدر کی جانب سے سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد شاہین اداراجات بیدر پہنچ کر ڈاکٹر محمد عبدالقدیرصدرنشین شاہین ادارہ جات بیدر کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے ان کو زبردست تہنیت پیش کی۔

ڈاکٹر محمد عبدالقدیر کی مسلم پر سنل لاء بورڈ میں بحیثیت رکن نامزدگی مسلمانانِ بیدرو ضلع بیدر کیلئے اعزازہے۔ انہوں نے اپنی شاندار تعلیمی خدمات کے ذریعہ ملک و بیرون ممالک میں بیدر کی شان و شوکت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ بے لوث ملی خدمت انجام دیتے ہوئے ملت اور کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن نامزد ہو کر بیدر کی قدر و منزلت کو دوبالا کردیا ہے۔

اس موقع پر وفد میں شامل جناب حافظ سید عمر ہاشمی بانی ناظم جامعہ ہاشمیہ بیدر، شیخ انصارریگل سیکریٹری موؤمینٹ آف جسٹس، لئیق ماسٹر، محسن لاڈلے، محمد عرفان سممو، سید مجیب انجینئر، شاہد رحمٰن، میر حمایت علی، محمد عارف اور دیگر ارکان موجود تھے نے ڈاکٹر محمد عبدالقدیر کی نامزدگی پراپنی خوشی و مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کی ڈاکٹر عبدالقدیر کے ذریعہ ملت میں اتحاد و اتفاق کو مستحکم فرمائے۔

بیدر کے نامور سیاسی رہنما محمد عبدالمنان سیٹھ کو آل انڈیا ملی کونسل نے ملی کونسل کا بحثیت رکن عاملہ نامزد کیا ہے۔موصوف کی اس نامزدگی پر وفد شامل تمام افراد نے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی اور شال و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!