والدین بلا خوف اپنے بچوں کو کورونا ٹیکہ لیں، سرپرستوں سے چیف آفیسر چٹگوپہ بلدیہ محمد حُسام الدین بابا کی اپیل
ہمناآباد: یکم جنوری(ایس آر) والدین بلاخوف ہو کر اپنے بچوں کو کرونا کا ٹیکہ لیں یہ ٹیکہ بلکل محفوظ ہے اور یہ کرونا بیماری سے بچانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بات چٹگوپہ بلدیہ کے چیف آفیسر محمد حسام الدین بابا نے سرپرستوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے مرکزی حکومت کی جانب سے پندرہ تا آٹھارہ سال کی عمر کے بچوں کو کرونا سے محفوظ رہنے کا ٹیکہ دیا جائے گا جس کی شروعات 3/جنوری سے کی جارہی ہے ٹیکہ کی وجہہ سرپرست ایک انجانے خوف میں مبتلا ہو کر اپنے بچوں کو ٹیکہ لینے سے منع کر رہے ہیں۔
انہوں نے تمام سرپرستوں کو یقین دلایا کے ٹیکہ لینے سے کسی کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے ابھی تک ایسا کوئی بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا ہے جو ٹیکہ لینے سے نقصاندہ ثابت ہواہے،محکمۂ صحت کے تمام ملازمین کو پہلا اوردوسرا ٹیکہ دیا گیا بعد میں تمام سرکاری ملازمین کو دوٹیکے دئیے گئے ہیں۔ میں نے بھی 2 ٹیکے لئیے ہیں اسی لئے میں بطور چیف آفیسر تمام سرپرستوں سے گذارش کرتا ہوں کے وہ اپنے بچے جو 15 سے 18 سال کے ہیں ان کو لازمی طور پر کورونا کا ٹیکہ لیں۔
چٹگوپہ کے الامین کا لج،رہنماء اسکول،شاہین اسکول میں چیف آفیسر کی جانب سے ٹیکہ اندزی کی مہم کامیاب طور پر چلائی گئی۔ اس موقع پر سید محبوب علی، سید نورلاسلام، سید راشیدعلی پٹیل، منصور ہاشمی، تاج الدین کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔