بیدر: مدرسہ اشاعت القرآن للبنات میں 2/جنوری کو ہوگا اجتماع برائے خواتین
بیدر: یکم جنوری (پی آر) حافظ محمد عمر کی اطلاع کے بموجب2 / جنوری بروز اتوار 2022ء کو بوقت دوپہر 2بجے سے 4بجے تک مدرسہ اشاعت القرآن للبنات مستعد پورہ، بیدر میں بعنوان: ”والدین: بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ دار“ منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام غزالی ؒ نے احیاء العلوم میں وصیت کی ہے کہ بچے کو قرآن پاک احادیث نبوی اور نیک لوگوں کے واقعات سنائیں اور دینی احکام کی تعلیم دی جائے عام طور پر بچے 7 سال کی عمر میں سمجھ دار ہوجاتے ہیں اس وقت خدا پرستی کے راستے پر ڈالنا چاہیے۔
لہذا والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی ٰ اسلامی تربیت دینے کی کو شش کریں تاکہ اُن کے اخلاق و سلوک میں انحراف پیدا نہ ہو۔ ایسی صورت میں ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ بچوں کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انھیں ضائع ہونے سے بچائے۔اسی ضمن میں اجتماع برائے خواتین منعقد کیا جارہاہے جس میں علماء اکرام کے خطابات ہونگے۔