ملک کی سلامتی کیلئے مضبوط فیصلے درکار، کھوکھلے جملوں سے جیت نہیں ملتی: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے 15 مقامات کے نام چینی زبان میں رکھنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ابھی کچھ دن پہلے ہم 1971 میں ہندوستان کی پروقار رجیت کو یاد کر رہے تھے۔ ملک کی سلامتی اور فتح کے لئے دانشمندی اور مضبوط فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھوکھلے جملوں سے جیت نہیں ملتی۔‘‘