تلنگانہریاستوں سے

شعبہ ملی اُمورجماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کی جانب سے مؤظف گزیٹیڈ افسران کا اجلاس

امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان، سکریٹری ڈاکٹر شیخ عثمان وشرکاء کااظہار خیال

حیدرآباد: 30/دسمبر(پی آر) ڈاکٹر شیخ عثمان سکریٹری شعبہ ملی اُمورجماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ نے اسلامک سنٹر لکڑکوٹ حیدرآبادپرمنعقدہ موظف گزیٹیڈ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ملی اُمور حلقہ تلنگانہ کی جانب سے انجام دئیے جانے والی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلمان آئینی وشرعی حدود کے اندرتمام ضروری تدابیراختیارکریں اور اس سلسلہ میں ملک کے تمام انصاف پسند عناصر کا تعاون بھی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ملی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔لہٰذا مسلمان مسلکی، طبقاتی اورجماعتی سونچ سے بالاتر ہوکرملک وملت کی ترقی کے لیے اک جٹ ہوں جس کے لیے جماعت اسلامی ہندہمیشہ فکر مند رہی ہے۔

ڈاکٹر شیخ عثمان نے کہا کہ شعبہ ملی امور حلقہ تلنگانہ کی جانب سے معاشی استحکام اور بیروزگاری کو دورکرنے کے لیے تجارتی رہنمائی مراکز کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے مناسب تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شعبہ ملی اُمورجماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے ریٹائرڈ گزیٹیڈ افسران کا ایک اجلاس دفتر حلقہ اسلامک سنٹر،لکڑ کوٹ پر منعقدکیاگیاتھاتاکہ ملی امور کے منصوبوں اور مقاصد کی تکمیل میں ان موظف گزیٹیڈ افسران کے وقت،تجربہ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔ اجلاس میں بڑی تعدادمیں موظف گزیٹیڈ افسران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عثمان نے تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنے اور ہر گھروہرفرد تک تعلیم کو پہنچانے اور تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس کے علاوہ ملک کے مظلوم طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ ہورہی نا انصافی پرسب کومشترکہ طور پر آواز اُٹھانے کا انہوں نے مشورہ دیا۔انہوں نے مزیدنے کہا کہ ملت کے پروفیشنلز،دانشوران،بیوروکریٹس،قانون داں،ملت کے تحفظ وترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

صدارتی خطاب میں امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے موجودہ حالات میں ہمارے کرنے کے کام، مواقع، موانع اور چیلنجس پرSWOT Analysisتجزیہ پیش کیا۔ مولانا نے کہا کہ سماج میں ایسے گروپ تشکیل دئیے جائیں جو مسلمان اور دیگر کمزور اورمظلوم طبقات پر مظالم کے خلاف متحد ہوں اور ضروری قانونی، سیاسی اور سماجی اقدامات و امدادی کاموں کے لئے آگے آئیں۔

اس موقع پر شرکاء نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئیملک و ملت کی ترقی، اتحاد اُمت، معاشی رہنمائی اور تعلیمی مہم پرزور دیا۔ سید منیرالدین کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔اس موقع پرجناب محمدکلیم الدین،جناب مسعود صہیب،جناب عباس علی ودیگر نے انتظامات میں حصہ لیا۔جناب بابر مصطفی خان نے پروگرام کی نظامت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!