بیدرضلع بیدر سے

رابطہ ملت ضلع بیدر کی جانب سے ڈاکٹر عبد القدیر کی تہنیت

بیدر: 28/دسمبر(اے ایس ایم) ملک کے باوقار ملی‘ادارہ آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کے رکن نامزد ہونے پر رابطہ ملت ضلع بیدر کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر صدررابطہ ملت ضلع بیدر و چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کی نامزدگی مسلمانانِ ضلع بیدر کیلئے اعزازہے کہ اپنی تعلیمی خدمات کے ذریعہ ملک و بیرون ممالک بیدر کی شان و شوکت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ بے لوث ملی خدمت انجام دیتے ہوئے ملت کے کل ہند ادارہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن نامزدد ہو کر بیدر کی قدر و منزلت کو دوبالا کردیا ہے۔

مسلمانانِ بیدر ڈاکٹر عبدالقدیر کی اس نامزدگی پر خوشی و مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے ذریعہ ملت میں اتحاد و اتفاق کو مستحکم فرمائے اور اصلاح معاشرہ کی مہم میں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!

اس تہنیتی تقریب میں مولانا عبدالغنی خان نائب صدر رابطہ ملت‘ محمد معظم جنرل سکریٹری رابطہ ملت‘ شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری رابطہ ملت‘ محمدامیرالدین رکن عاملہ رابطہ ملت‘ مولانا عاصم خان رکن عاملہ رابطہ ملت‘ اور محمد جلیل احمد رکن عاملہ رابطہ ملت موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!