بیدر: شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی، صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت
بیدر: 28/ڈسمبر(اے ایس ایم) قدیم شہر کے قلب میں واقعہ قدیم محلہ جات منیار تعلیم، پنسال تعلیم،پنجہ شاہ تعلیم، نور خاں تعلیم، صدیق شاہ تعلیم، راؤ تعلیم میں واقع مصروف ترین راستوں پر بلدی حکام کی لا پرواہی اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہہ کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں جس کے باعث تعفن پھیل چکا ہے۔ جس کے نتیجہ میں مچھروں کی کثرت ہوچکی ہے شہریان کی نیند و چین برباد ہو چکا ہے۔
وبائی امراض پھیلنے کے قوی امکانات نظر آتے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی وباء کورونا وائرس و اومیکرون کے خطرے کو روکنے کے لئے مرکزی و ریاستی حکو متیں کئی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ آج 28/دسمبر کی شب 10بجے سے نائٹ کرفیو کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے بموجب وائٹ ہاؤس بیدر روبرو، نیو صاحب میڈیکل کے سامنے، روبرو حیات ہاسپیٹل، چوبارہ، کرمانی کالونی منیارتعلیم، راؤ تعلیم، سنگار باغ، مسجد اعظم بہمنی روڈ، مسجد عائشہ کے رو برو واقع روڈ پر اور دیگر گلی کو چوں میں کچرے اور نالیوں کی عدم صاف صفائی نہیں ہونے کی وجہہ سے راہ چلنے والوں کو تعفن اور بدبو کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے کئی ذمہ دار افراد نے عوامی نمائندوں سے اس جانب توجہ دلائی تو یہ بتایا جارہا ہے کہ صاف صفائی عملہ کی کمی کی وجہ سے صاف صفائی میں تا خیر ہورہی ہے۔
اسی طرح شہر میں 24×7 پانی کی سپلائی کا با قائدہ طور پر اعلان ہوا، لیکن بے معنی و بے مقصد ہے با قاعدہ طور پر آبادی کے حساب سے کم از کم دن میں 12گھنٹے پانی کی سپلائی ہونی چاہئیے۔ کئی شہریان کی شکایت ہے کہ اندرونی شہر میں مصروف ترین راستوں پر گڈھے، کھڈے پڑھ چکے ہیں جس کے نتیجہ میں اسکولی طلباء ضعیف العمر افراد، مسافرین اور آنے جانے والوں کو مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
شہریان بیدر نے مقامی رکن اسمبلی، رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ کانگریس، بی جے پی، جنتادل سیکولر، مجلس اتحادالمسلمین، تنظیم انصاف، مسلم لیگ کے قائدین سے گذارش کی ہے کہ شہر میں راستوں، نالیوں اور کچرے کی نکاسی کے لئے بلدیہ میں عملہ کی کمی کی عوامی نمائندے شکایت کر رہے ہیں۔ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے نئے عملہ کی بھرتی کے لئے نمائندگی کریں۔
ایک شخص جو تلنگانہ کا متوطن تھا نے بتایا ہے کہ میں نیو بس اسٹائنڈ پر اُترا اور اودگیر جانے کے لئے خانگی بس کا انتظار کر رہا ہوں 15 منٹ سے میں یہاں گندگی کی و جہ سے میرا دماغی توازن بگڑ چکا ہے۔ واضح رہے کہ جدید بس اسٹائنڈ کے مغربی سمت باب الداخلہ کے پاس کچرے کے جمع ہو جانے سے تعفن پھیلا ہوا ہے، مسافرین روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آتے اور جاتے ہیں اور یہ شہر کا مصروف ترین علاقہ ہے۔ لیکن یہاں بھی گندگی کا ڈھیر جمع ہے۔