بیدرضلع بیدر سے

ضلع بیدر میں خوشی و مسرت کے ساتھ منایا گیا کرسمس تہوار

بیدر:25/دسمبر (اے ایس ایم) شہر بیدر و ضلع بیدر میں کرسمس عید نہایتی خوشی و مسرت کے ساتھ منایا گیا۔ بیدر، بھالکی، بسواکلیان، ہمناآباد، اوراد، منااکھیلی، ہلسور، چٹگوپہ، کمٹھانہ، سنگم، ہلبرگہ، بھاتمبرہ، ہلی کھیڑ، سنت پور، شامراج پور، حمیلہ پور،شاہ پور گیٹ، لیبر کالونی، یکمباء، بگدل، کمال نگر، جنواڑہ، قدیم میلور، چدری اورضلع بھر کے تمام مضافات میں کل رات 12:00بجے شب کرسچن بھائیوں نے کیکوں کو کاٹ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

آج صبح کرسچین مذہبی عبادت گاہوں (چرچوں) میں کرسچن مذہبی اجتماعت منعقد ہوئے کرسچن مذہبی اجتماع کا سب سے بڑا مرکزی اجتماع میتھوڈس چرچ بیدر میں دیکھا گیا، جہاں کرسچن مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اس کے بعد ایک دوسرے کو بغلگیر ہوکر مبارکبادیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ قدیم میلور چرچ میں جناب پنڈت راؤ نرنہ کر، لیبر کالونی چرچ میں روی واڑیکر کی سرپرستی میں اجتماع کے بعد کیک کاٹ کر خوشیاں منائی گئی۔

عید کی تیاریاں ایک ہفتہ قبل سے ہی جاری تھیں اور بازاروں بلخصوص کپڑے کے دوکانات، جوتے، چپل، بیکری، سویٹ ہاؤس، چکن و مٹن کی دوکانوں پر کہیں کم تو کہیں زیادہ خریداروں کا ہجوم نظر آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!