ضلع بیدر سےہمناآباد

بی ایس ایس کے (شکر کارخانہ) ہلی کھیڑ کا جنرل باڈی اجلاس، چیرمن سبھاش کلور کا بیان

کارخانہ کو کا میابی سے چلانے کے لئے سبھی ذمہ داروں کا تعاون ضروری: چیرمن سبھاش کلور

ہمناآباد: 25/دسمبر(ایس آر) کارخانہ کو کامیابی سے چلانے کے لئے سبھی ذمہ داروں کا تعاون ضروری ہے۔ یہ بات بی ایس ایس کے چیرمین سبھاش کلور نے ہیلی کھیڑ(بی) میں شکر کارخانہ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کے یہ کارخانہ اس سال شروع ہو گا کسی کو اُمید نہیں تھی ہمارے تمام ڈائریکٹرس نے پچھلے 7ماہ سے مسلسل محنت کرتے ہوئے اس کادوبارہ آغاز کیا ہے۔

کارخانہ پر قرض بہت بڑھ گیا ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کے قرض کا سود معاف کیا جائے اصل رقم کو تھوڑا تھوڑا کرتے ہوئے ادا کیا جائے گا۔ موجودہ وقت میں کارخانہ میں 4 بائلرس موجود ہیں 3 کام کررہے ہیں ابھی تک کتنے ٹن گنا نچوڑا گیا ہے اس کا حساب کرنا باقی ہے۔ انہوں نے گنے کی فی ٹن قیمت جو حکومت کی جانب سے مقررکی جاتی ہے اُسی حساب سے رقم ادا کرنے کی بات کہی۔

اس موقع پر وائس چیرمین ڈاکٹر شلیندر بیلداڑے، وشواناتھ پاٹل ماڑگوڑ، ملکا آرجن پاٹل، ایم ڈی اوپن کے علاوہ رعیت سنگھ کے ضلعی اعزازی صدر سید طاہر علی اورنگ آبادی کے علاوہ دیگر احباب موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!