بیدرمیں جمعیت علماء کے زیراہتمام 26 /ڈسمبرکوتجہیزوتکفین تربیتی کیمپ
بیدر: 24/دسمبر(اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر کے بموجب اسلام ایک منظم اور ہمہ جہت رہبری کرنے والا مذہب ہے، اسلام میں جہاں زندوں کے حقوق بیان کئے ہیں وہیں میت کے حقوق بھی بیان کئے گئے ہیں،میت کا سب سے مقدم حق یہ ہے کہ اس کی شرعی طریقہ سے تجہیز وتکفین کی جائے، یہ فریضہ سب سے پہلے میت کے رشتہ داروں کا ہے کہ وہ سنت کے مطابق میت کو غسل دیں،کفن پہنائیں اور اسکی تدفین کریں۔
اکثر لوگ ناواقفیت کی وجہ سے یا ڈر و خوف کی وجہ سے کتراتے ہیں اور بہت بڑے اجر وثواب سے محروم ہوجاتے ہیں،اسی بناء پر شہر بیدرمیں سٹی جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام بتاریخ 26 /ڈسمبربروزاتوارصبح10 /تا 1بجے,بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال،مسلم چوک،بیدر، تجہیزوتکفین کاتربیتی کیمپ رکھا گیا ہے،اس کیمپ میں مولانا سید احمدومیض ندوی نقشبندی استادحدیث دارالعلوم حیدرآباداور مولانا سید ایوب قاسمی صدرتحفظ ختم نبوتؐ ضلع ورنگل مہمان خصوصی ہونگے۔
مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر سرپرستی فرمائیں گے، مفتی ایوب سلیم قاسمی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر نگرانی فرمائیں گے، مفتی محبوب اشاعتی جنرل سیکریٹری سٹی جمعیت علماء بیدرنے موجودہ حالات میں اسکی اہمیت کے پیش نظر برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔