مہاراشٹر کابینہ وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو دھمکی دینے کے الزام میں ممبئی پولیس نے بنگلورو سے ایک شخص کو کیا گرفتار
ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کے کابینہ وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں بنگلورو سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ قانون سازوں اور دیگر کو دی گئی دھمکیوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، اور ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیےایک پالیسی بنائی جائے گی۔