بیجاپور مہانگر پالیکے کے کمشنر پر حملہ کے خلاف ہمناآباد بلدیہ کے عملہ کا احتجاج
ہمناآباد: 22/دسمبر(ایس آر) بیجاپور مہانگر پالیکے کے کمشنر پر اشرار کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے ان کو نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی ہے،مذکورہ واقع پیش آنے کے بعد اس کے خلاف ہمناآبادبلدیہ عملہ کی یونین کے ماتحت احتجاج منظم کیا گیا۔
ہمناآباد بلدیہ تا منی ودھان سودھا ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی، ریالی کے دوران بلدیہ عملہ نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کرمذکورہ واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی اور منی ودھان سودھا پہنچ کر تحصلیدار کو ایک یاداشت حوالے کی۔
جس میں مطالبہ کیا گیا کے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائے۔اس موقع پر ہمناآباد بلدیہ عملہ یونین کے صدر محمد سعید خان، چیف آفیسر شیخ چاند پٹیل، سیکریٹری دتّاتریہ، نائب صدر بسواراج، محمد جاوید اکاؤنٹینٹ، محمد سلیم، شام داس، ایشور تلنگ، مینجر شرنپّا، محمد شکیل کے علاوہ دیگر بلدی عملہ موجود تھا۔