سیتارام یچوری کے بیٹے کا کورونا کے سبب انتقال
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کے بیٹے آشیش یچوری کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہو گیا۔ سیتارام یچوری نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بیٹے کا کورونا وائرس کی وجہ سے آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔
یچوری نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں امید دی اور اس کا علاج کیا۔ ڈاکٹر، نرسیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، صفائی کارکن اور بے شمار دیگر لوگ جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے ان سبھی کا شکریہ۔‘‘