اوقافی جائیدادوں کا تحفظ اور ترقیاتی کاموں پر سجادگان و مشائخین نے کی چیرمن وقف بورڈ سے نمائندگی
ہمناآباد: 20/دسمبر(ایس آر) ریاست کرناٹک کے مختلف درگاہوں کے متولیان،سجادگان اور مشائخین عظام نے حضرت مولاناقاری صوفی ولی باقادری جنرل سیکریٹری کُل ہند جمعیت الصوفیاء والمشائخ شاخ کرناٹک کی قیادت میں ایک فد نے کرناٹک وقف بورڈ کے چیرمین مولانا شافعی سعدی سے بنگلور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اورمختلف مسائل پر مبنی یاداشت حوالے کرتے ہوئے کہا کے ریاست کرناٹک کی بیش قیمتی اوقافی جائیدادوں اور ملکیت جو ہزارہا سال سے اکابرین دین ملت کا بیش قیمتی اساسہ ہے ان پر سے ناجائزقبضہ جات کوبرخواست کرتے ہوئے ان زمینوں پرترقیاتی کاموں کو جاری کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔
درگاہوں کے انتظامیہ میں بہترین سدھار لانے کے علاوہ درگاہوں کی زمینوں پر تعلیمی ادارے جس میں دینی و عصری اور جدید ٹکنالوجی کے مراکزقائم کئیے جائیں تو قوم کے بچوں اور نوجوانوں کی فلاح و ترقی ممکن ہے،اس کے علاوہ سعادات اکرام وسجادگان اپنی درگاہوں اور خانقاہوں کے مسائل کو لیکر وقف بورڈ سے رجوع ہورہے ہیں ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یاداشت کو قبول کرتے ہوئے مونا شافعی سعدی نے وفد کو یہ یقین دلایا وہ تمام حالات کا جائزہ لیکر ریکارڈ کی جانچ کرتے ہوئے مذکورہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گیں۔اس وفد میں حضرت سید محبوب پاشا ہ قادری سجادہ نشین،محمد عثمان عادل قادری مغربی متولی، محمد امان احمد قادری، حضرت سید ابرہیم زبیری، محمد سراج میاں قادری، ایڈوکیٹ شری چندرابسوراج گوڑا موجود تھے۔