ریاستوں سےمہاراشٹرا

جلگاؤں میں SIO کی جانب سے ٹیلینٹ فیسٹیول کا انعقاد

جلگاؤں: 18/دسمبر- ایس آئی او مہاراشٹرنارتھ زون نے ہر سال کی طرح امسال بھی زون بھر میں چھٹی تا نویں جماعت کے طلبہ کے لیے ٹیلینٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس ضمن میں ایس۔آئی۔او شہر جلگاؤں کی جانب سے شہر بھر کی اسکولوں کے مابین مقابلے رکھے گئے۔ جن میں کوئز، تقریر، ہنڈرائتنگ، سنگنگ، ڈرائنگ اور مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس بہتریں موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر بھر کی اسکولوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پیش کیا۔ ۶۱ دسمبر بروز جمعرات کو ٹیلینٹ فیسٹیول تقسیمِ انعامات کا پروگرام رکھا گیا گیا۔

اس پروگرام میں ایس آئی او جلگاؤں جائنٹ سیکریٹری شیبان فائز نے نظامت کی۔ مہاراشٹر نارتھ زون جائنٹ سیکریٹری جناب مزمل خان بطور مہمانِ خصوصی حاضر رہے اور اپنی تقریر میں طلبہ و سرپرستوں کو خطاب کیا۔ ساتھ ہی ایس۔آئی۔او۔ جلگاؤں شہر صدر صدام پٹیل اور سیکریٹری سفیان شیخ بھی حاضر رہے۔

کوئز مقابلہ جونئیر گروپ میں اول انعام صفوان جاوید کھاٹک (ملت اردو ہائی اسکول جلگاؤں)نے حاصل کیا اور دوم انعام منتسب محمد فیصل شیخ (روزلینڈ انگلش میڈیم اسکول)نے حاصل کیا۔ کوئز مقابلہ سینئیر گروپ میں اول مقام محمد زید ذاکر شیخ اور دوم انعام صدیق سراج الدین غلام حسین (ملت اردو ہائی اسکول جلگاؤں) نے حاصل کیا۔ اسی کے تحت کوئز مقابلہ میں بہترین کارکردگی انجام دینے پر محمد ارکم شیخ نفیس الدین کو بھی انعام سے نوازا گیا۔

تقریری مقابلہ میں اول انعام محمد کیف نے اور دوم انعام عزیر احمدنے حاصل کیا۔ ہینڈرائٹنگ مقابلہ جونیر گروپ میں اول مقام عرفان شیخ اقبال نے حاصل کیا۔ہیند رائٹنگ مقابلہ سینیر گروپ میں اول مقام ایان خان شبیر خان (یونیک اردو ہائی اسکول) اور دوم مقام محمد طلحہ سلیم شیخ نے حاصل کیا۔

اسی طرح سنگنگ مقابلہ جونیر گروپ میں اول انعام دانش شیخ (گیندا لال مل اسکول نمبر ۵۱)نے اور دوم انعام مبارک محمد حسین کاکر (ملت اردو ہائی اسکول)نے حاصل کیا۔سنگنگ مقابلہ سینیر گروپ میں اول مقام امان پیرزادہ (ملت اردو ہائی اسکول) اور دوم انعام شیخ تنویر مختار (ملت اردو ہائی اسکول) نے حاصل کیا۔

ڈرائنگ مقابلہ جونیر گروپ میں اول مقام فرحان شیخ سلیم (ملت اردو ہائی اسکول) اور دوم انعام شیبان شیخ رفیق (ملت اردو ہائی اسکول)نے حاصل کیا۔ڈرائنگ مقابلہ سینیر گروپ میں اول مقام محمد زید شیخ جابر (ملت اردو ہائی اسکول) اور دوم انعام ابو حمزہ عبد الستار پٹیل (اقرا پبلک اردو ہائی اسکول) نے حاصل کیا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں شلیم علیم شیخ اس طالبِ علم نے نمایا کامیابی حاصل کی۔

ان مقابلوں میں جن طلبہ نے اول مقام حاصل کیا ہے ان کا سلیکشن زونل لیول پر ہونے جار ہے مقابلوں میں کیا گیا ہے جن میں چار مقابلے ہونے والے ہیں جوکہ تقریر، سنگنگ، کوئز اور شارٹ فلم میکنگ اس طرح ہیں۔ شہر جلگاؤں میں ہوئے ٹیلینٹ فیسٹویل کو کامیاب ترین بنانے میں ایس آئی او شہر جلگاؤں کی پوری ٹیم کا خاص تعاون رہا جن میں برادر اسامہ کاشف خان، برادر سلمان، برادر دانش، برادر زیان، برادر عمیر، برادر توفیق، برادر حمزہ، برادر عمار پیش پیش تھے۔(رپورٹ: شیبان فائز)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!