مودی حکومت ٹائٹینک کے کیپٹن کی طرح بیان نہ دے، کورونا وائرس پرٹھوس منصوبہ بنائے: راہل گاندھی
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے ذریعہ کورونا وائرس پر بیان دیے جانے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس بحران حکومت کے کنٹرول میں ہے، یہ بات ٹھیک ٹائٹینک کے کیپٹن کی طرح ہے کہ مسافروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کا جہاز ڈوب نہیں سکتا۔ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ضرورت ہے کہ حکومت ایک ٹھوس منصوبہ بنائے اور اس پر عمل کرے۔‘‘
The Health Minister saying that the Indian Govt has the #coronavirus crisis under control, is like the Capt of the Titanic telling passengers not to panic as his ship was unsinkable.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 5, 2020
It's time the Govt made public an action plan backed by solid resources to tackle this crisis.