چٹگوپہ: میناریٹی کریڈیٹ کو آپریٹو سوسائٹی کا 21/ڈسمبر کو ہوگا جنرل باڈی اجلاس
ہمناآباد: 18/دسمبر(ایس آر) میناریٹی کریڈیٹ کو آپریٹو سوسائٹی چٹگوپہ کے چیف ایکزکیٹوآفیسر محمد اقبال کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق سوسائٹی کا جنرل باڈی کا 23واں اجلاس بروز منگل بتاریخ21/ڈسمبر کو صبح گیارہ بجے جبار فنکشن ہال میں عبدالقادر 96لاکھ صدر سوسائٹی کی صدارت میں رکھا گیا ہے۔ اس اجلاس میں محمد قطب الدین پٹیل نائب صدر کے علاوہ دیگر ڈائریکٹرس شرکت کریں گے۔ جنر ل باڈی کے اس اجلاس میں سالانہ جمع وخرچ پیش کیا جائے گا اور دیگر مسائل پر غور وخوص کیا جائے گا۔ سوسائٹی کے تمام ممبران سے گذارش کی جاتی ہے کے وہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔