کرناٹک میں کانگریس نے BJP کے خلاف نکالی احتجاجی ریالی
بیلگاوی: کرناٹک میں کانگریس پارٹی نےآج جمعرات کو بیلگاوی میں بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ایک زبردست ریالی نکالی۔ ریلی بیلگاوی میں کانگریس کے دفتر سے شروع ہوئی اور 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے سورنا سودھا کے قریب اختتام پذیر ہوئی، جس میں سیکڑوں کانگریسی کارکنوں نے حصہ لیا۔