کے ایس ایف آر فاؤنڈیشن گلبرگہ کی اپیل
گلبرگہ: 19/اپریل (ایچ ایس) سماجی خدمات انجام دینی والی تنظیم کے ایس ایف آر فاؤنڈیشن، گلبرگہ کی جانب سے گزشتہ تین برسوں سے ماہ رمضان المبارک میں مختلف محتاج اور ضرورت مند روزہ دار خاندانوں میں مفت راشن کٹس اور عید کٹس تقسیم کئے جاتے رہے ہیں۔اس بار بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انشاء اللہ ایسے روزہ دارضرورت مند خاندانوں میں راشن کٹس اور عید کٹس تقسیمکئے جائیں گے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران غریب لڑکیوں کی شادیوں میں مالی امداد اور غریب و نادار افراد کے علاج و معالجہ کے معاملہ میں بھی مالی امداد کی جاتی رہی ہے۔
اس ضمن میں کے ایس ایف آر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے برادران و خواتین اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنیزکواۃ کے کچھ حصہ کی رقم گلبرگہ کے ضرورت مند روزہ دار خاندانوں میں راشن کٹس و عید کٹس تقسیم کرنے کے لئے اورغریب و نادار مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں مالی امداد پہنچانے کے علاوہ بیمار غریب مسلم افراد کے علاج و معالجہ میں مالی مد کرنے کے لئے دیں۔ رقمی امداد کے ایس ایف آر فاؤنڈیشن کے اس اکاؤنٹ نمبر میں رقم جمع کرکے کی جاسکتی ہے۔
KSFR SOCIETY
Account No. 16040200003257
IFSC CODE: FDRL0001604
FEDERAL BANKSUPER MARKET ۔
GULBARGA 585101
مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 9980530711 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے