ممبئی: ناظم شہرجماعت اسلامی کی اپنےعلاقہ کےضرورت مندوں کی شناخت میں تعاون کرنے کی اپیل
ممبئی: 24/مارچ (پریس ریلیز) ہمایوں شیخ سکریٹری جماعت اسلامی ہند، ممبئی کی اطلاع کے مطابق ممبئی مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی اسلامی ہند، ممبئی میٹرو کی جانب سے راشن اور کھانے کا انتظام کِیا گیا ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنےعلاقہ اور پڑوس میں ضرورت مندوں کو شناخت کرکے ان کی امداد کے لیے نزدیکی جماعت کے ذمہ دار سے رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ 21 مارچ کو ہی عبدالحسیب بھاٹکر ناظم شہر جماعت اسلامی ہند، ممبئی نے شہر ممبئی کے تمام امراء و ناظمات مقامی کے نام ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے ملک خصوصاً ممبئی جہاں ہم بستے ہیں کے حالات سے ہم بخوبی واقف ہیں. خواص ہو یا عام عوام نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں. ممبئی میں بسنے والا ایک بڑا طبقہ غریب عوام کا ہے جو اپنی دن بھر کی روزی روٹی کمانے کے لئے چوراہوں اور ناکوں پر مزدوری کے لئے کھڑا رہتا ہے. حکومت کی مختلف احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ان کا ناکوں پر کھڑا رہنا ممکن نہیں۔ ایسے حالات میں ہم ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟
ہم اپنے اطراف میں بسنے والے مزدوروں کو انفرادی سطح پر کھانا یا راشن دلوا سکتے ہیں. ایسی آبادی جہاں مزدور پیشہ طبقہ بڑی تعداد میں بستا ہو وہاں اجتماعی سطح پر کھانا بنوا کر بھیجا جا سکتا ہے.حکومت کی مزدور پیشہ طبقہ کی اسکیم” شیو شاہی تھالی” جو 10/ روپئے میں کھانا دیتی ہے کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ضرورت مند افراد کی رہنمائی کی جا سکتی ہے.
ناظم شہر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر میونسپل کے افسران کے ساتھ مل کر ان کی کیا مدد کی جا سکتی ہے یہ معلوم کیا جائے.اسی طرح مقامی پولیس اسٹیشنوں سے مل کر نظم و نسق کو بہتر بنانے یا مزدور طبقے کی مدد کے ضمن میں گفتگو کرکے ان کو تعاون دیا اور لیا جاسکتا ہے. میونسپل ہاسپٹل کے کارکنان اور مقامی این جی اوز کو شامل کرکے ان کے ساتھ علاقے میں میڈیکل کی سہولت پہنچانے کا نظم بھی کیا جا سکتا ہے.
اپنے سرکلر کے آخر میں کہا کہ بحیثیت امت وسط ہونے کے یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے اور حالات کا تقاضہ بھی ہے کہ ہم ان مدد کے لئے آگے آئیں۔ تمام ہی مقامی جماعت سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اس اہم کام کی جانب پیش توجہ فرمائیں اور ساتھ ہی ساتھ اس جانب عملی قدم اٹھائیں۔
جماعت کے ذمہ داروں سے رابطہ کی تفصیلات:
مدن پورہ
فیصل شیخ 9320781636
7666555773
کرلا
عرفان شیخ 9821013640
تواب 9224987072
سکی ناکا
نذیر سر 9769720540
گھٹکوپر۔ وکروولی
ریاض الدین 9323801252
عبدالوحید 9820707704
ٹیگور نگر
ابوبکر صحاب 9323461691
بھنڈپ
شاکر شیخ۔ 9270068781
ملک اکبر 9322719546
گووندی
ڈاکٹر عتیق الرحمن 7977514857
عبید الرحمن 8356823411
اندھیری
سلیمان شاہ 9004201256
عابد اطہر 9821757674
جوگیشوری
رئیس شیخ 7977911382
عطاء الرحمن 9892020228
ملت نگر
مظفر بھائی 9820271822
گورگاؤں
محسن مبین 9222207880
ملاڈ پٹھان واڑی
عظمت 9920602418
فیروز۔ 9892491805
ملاڈ مالوانی
الیاس صحاب 9833184032
شارق کازی 9004037836
میرا روڈ
عطاء الحق 7303140381
چندہ یا عطیہ کیلئے بنک کی تفصیلات:
Bank : Union Bank of India
Account Name : Jamaat e Islami Hind Mumbai Division
Current Account No.392801010050633
Branch : Bhayander
IFSC Code : UBINO539287
مزید تفصیلات کے لیے ہمایوں شیخ سکریٹری جماعت اسلامی اسلامی ہند، ممبئی سے اس نمبر 9820890506 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔