اظہار تعزیت

سید وقارالدین کا انتقال: شاہ سیف الاسلام کنج نشین کا اظہار تعزیت

بیدر:13/ڈسمبر (اے ایس ایم) جناب سید وقارالدین قادری چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد کے سانحہ ارتحال پر جناب شاہ سیف الاسلام کنج نشین نے اپنے گہرے رنج و غم و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سانح ارتحال کی خبر سن کر بے انتہا ملال ہوا۔ مرحوم بین الاقوامی سطح پر ملت اسلامیہ کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کرنے بیت المقدس کی آزادی فلسطین کی خود مختاری کے لئے جدو جہد کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا بہت نیک ملنسار مہمان نواز سادگی پسند انسان تھے۔ دکن کے مسلمان اس خلاء کو ہر گز پُر نہیں کر سکتے اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مرحوم سید وقار الدین بال بال مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!