شادی ولیمہ کی خبریں

بیدر میں شادی خانہ آبادی

بیدر: 13/ڈسمبر (اے ایس ایم) جناب سید شاہ اسد اللہ علوی ؒکی نبیری و جناب سید شاہ عزیز اللہ علوی سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ کلیم اللہ پیرپاد شاہ علویؒ ساکن لال در وازہ بیدر کی دختر کا عقد مسعود جناب سید شاہ منیر الد ین قادری ا لملتانی برادر متولی ساکن بیدر کے فرزند سید شاہ تبریز قادری الملتا نی یم بی اے فائنانس کے ساتھ 10/ڈسمبر بروز جمعہ کوبعد نماز عشا ء سٹی فنکشن پیا لیس بیدر میں انجام پایا۔

ڈا کٹرالحاج قا ضی سید حسام الدین عزیر قا دری صدر قا ضی دارالقضاء ت بیدرنے خطبہ نکا ح پڑھا۔ محفل عقد میں و سٹی فنکشن پیالیس میں ُپر تکلف ضیافت و 12ڈسمبر کو سلام فنکشن پیا لیس میں ضیافت ولیمہ میں علمائے دین، ماہرین صحت، ماہرین تعمیرات، ماہرین قانون،تاجرین، صحافی، شعراء،سجادگان و میو لیا ن،معززین، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے،دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ اورعلو ی و قا دری فمیلی کومبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

اہلیہ جناب سید شاہ اسد اللہ علو ی ؒکی سرپرستی وسید شاہ منیر الد ین قادری کی نگرانی میں، سید شاہ کلیم اللہ علو ی، سید شاہ اسلام الد ین احمد قادری وعلوی و قا دری فیملی نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!