بسواکلیان میں 13/دسمبر کو ذمہ دارانِ مساجد کیلئے خصوصی پروگرام
بسواکلیان: 12/دسمبر(ایم این) محمّد یوسف الدین کے اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے زیراہتمام مساجد کے ذمہ داران کا 13/دسمبر 2021 کو ایک اہم پروگرام صبح 10.30بجے، ابراہیم فنکشن ہال، محلہ اللّٰہ نگر، بسواکلیان میں منعقد ہوگا۔
عبدالکلیم عابد امیر مقامی نے بتایا کہ مسجد اللّٰہ تعالیٰ کا گھر ہے اور ہماری اجتماعی زندگی کا نمایاں مظہرو مرکز ہے۔ ملّت اسلامیہ کے لئے مساجد، اسلامی تشخص اور دینی تعلیم و تربیت اور اخوت و اتحاد کا نشان بھی ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے مساجد کونسل کرناٹک نے مثالی مسجد کا خاکہ تیار کیا ہے۔ اسی پیش نظر رکھتے ہوئے مسجد کی ذمےداری اور دیگر اُمور پر بھی خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر ریاست کرناٹک کے مولانا یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعتِ اسلامی ہند, محمّد ذاکر حسین ریاستی صدر مساجد کونسل کرناٹک، مولانا عبد الغفار حامد عمری سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک اور محمّد معظم بیدر مہمان خصوصی رہیں گے۔
عبدالکلیم عابد امیر مقامی نے تعلقہ بسواکلیان کے تمام مساجد کے ذمےدار حضرات صدر، سیکریٹری، خازن اور ناظم سے شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔