ہمناآباد اور چٹگوپہ میں MLC انتخابات میں صد فیصد رائے دہی
ہمناآباد: 10/ دسمبر (ایس آر) ایم ایل سی انتخابات میں حلقہ بیدر ضلع کے 2 تعلقہ جات ہمناآباد اور چٹگوپہ میں صد فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ہمناآباد تعلقہ میں 19/گرام پنچایت اور 2 بلدیہ کے جملہ ووٹرس کی تعداد 403 ہے. جس میں مرد ووٹر 206اور خاتون ووٹرس کی تعداد 197ہے اور سبھی ووٹرس نے اپنے ووٹ کا استعمال کیااور چٹگوپہ تعلقہ میں 14گرام پنچایت اور ایک بلدیہ کے جملہ ووٹرس کی تعداد301 ہے. جس میں مردووٹرس کی تعداد146اور خاتون ووٹرس کی تعداد155ہے 3 گرام پنچایت ایڈگاہ، مین کھیرا، منااکھیلی گرام پنچایت سے 3 اراکین پنچایت فوت ہوچکے ہیں۔
مجموعی طور پر رائے دہی پُر امن رہی، رائے دہی کو پُر امن بنانے کے لئے محکمۂ پولیس کی جانب سے سخت ترین انتظامات کیے گئے رائے دہی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے ہمناآباد بلدیہ کو پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا MLC ڈاکٹر چندرشیکھر پاٹل نے ہیلی کھیڑ (بی) بلدیہ میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
رائے دہی کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے اُمیدوار اپنی جیت کو یقینی بتارہے ہیں کون جیت حاصل کرے گا اور کس کو شکست ہوگی یہ قیاس کرنا بھی سیاسی اُمور کے ماہرین کے لئیے سخت مشکل بات ثابت ہورہی ہے حالات پر غور کیا جائے تو صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کے دونوں پارٹیوں کے دمیان کانٹے کی ٹکر والا مقابلہ ہے ہار اور جیت کا فرق صرف چند ووٹوں سے ہو نے کا امکان ہے، اس انتخابات کے نتائج کا اعلان بروز منگل بتاریخ 14ڈسمبر کو آئے گا۔