ملک کورونا وائرس کی زد میں، اب تک 30 ہلاک، مریضوں کی تعداد 1100 کے پار
کیرل اور مہاراشٹر میں مریض سب سے زیادہ ہیں، مہاراشٹر میں اب تک 186 معاملے مثبت پائے گئے ہیں، جس میں سے 6 کی موت ہو چکی ہے، گجرات میں 56 معاملوں میں سے5 کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کرناٹک میں کورنا کے 76 متاثرین ہیں اور 3 کی موت ہو چکی ہے۔
ملک میں مسلسل کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں، ملک میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1100 کے پار پہنچ گئی ہے، اب تک کورونا وائرس سے 30 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 98 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے، کیرل اور مہاراشٹر ایسی دو ریاستیں ہیں، جہاں کورونا کے مریض سب سے زیادہ ہیں۔ ملک کی 27 ریاستیں اس وقت کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔
مہاراشٹر میں ابھی تک 186 معاملے مثبت کے سامنے آئے ہیں، جس میں سے 6 کی موت ہو چکی ہے، گجرات میں 56 مثبت معاملے پائے گئے ہیں اور پانچ کی موت ہو گئی ہے، کرناٹک میں 76 افراد کورنا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس میں تین کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 30 کیس سامنے آئے ہیں، ان میں دو کی موت ہوئی ہے، جبکہ دہلی میں 49 مثبت معاملے اب تک سامنے آچکے ہیں اور 2 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
جموں و کشمیر میں بھی 31 افراد کورونا کے شکار ہوئے ہیں، وہاں بھی دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے، ادھر تلنگانہ، مغربی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو، بہار، پنجاب، مغربی بنگال، اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
بتا دیں کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار کو عبور کرچکی ہے۔ پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 683583 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 32144 کی موت ہوگئی ہے اور 146396 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ کورونا سے اموات اٹلی میں 10023 ہوئیں ہیں اور وہاں 92472 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ اسپین اموات کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، یہاں 6528 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 78797 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں 2229 اموات ہو چکی ہیں اور 123828 افراد کورنا سے متاثر ہیں۔