ظہیرآباد میں AIITA کا ماہانہ اجلاس، اساتذہ کو اپنے پیشے سے انصاف کرنے کا مشورہ
ظہیرآباد: 9/دسمبر (پی آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ظہیر آباد یونٹ کا ماہانہ کیڈر اجلاس کل شام اسلامک سنٹرکے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت اسٹیٹ میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیٹا ملک گیر اساتذہ کی تنظیم ہےجو اساتذہ کے علمی فنی و فکری ارتقاء چاہتی ہے اور اساتذہ کی منصبی ذمہ داری کو یاد دلاتی ہے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہتی ہے۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے بطور مہمان خصوصی کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکریم انسانیت ایک اہم موضوع ہے انسانیت کی قدر کرنی چاہیے۔ اس اجلاس کا آغاز مولانا عرفان احمد ندوی خطیب و امام مسجد عمر فاروق کے درس قرآن سے ہوا۔ مقامی صدر آئیٹاخواجہ نظام الدین نے شرکاء اساتذہ کا خیر مقدم کیا۔ مقامی سیکریٹری سید عبدالحفیظ نے نظامت کی اور اظہار تشکر بھی پیش کیا۔
اس موقع پر اسٹیٹ جوائنٹ سیکرٹری سیداظہر الدین شیخ ولی سید رؤف عمران احمد خان قیصر غوری محمد ارشاد نذیر شریف عبدالمجید حامد علی ریاض احمد خان عبدالسمیع عبدالمجیب دیگر اساتذہ کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی