گورکھپور میں جہیز کے لیے زندہ جلائی گئی بہو، 5 گرفتار
گورکھپور:13اپریل، اتر پردیش میں جہیز کے لیے ایک اور بہو کو جلا کر مارنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے گورکھپور میں سسرال والوں نے اپنی بہو کو زندہ جلا دیا اور اس کی وجہ تھی جہیز۔ شادی شدہ اس خاتون کے زندہ جلائے جانے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ خاتون کے مائیکہ والوں کی طرف سے ایک تحریر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر پولس نے شوہر، ساس و سسر اور دیور سمیت سات لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ خبروں کے مطابق اس معاملے میں شوہر سمیت پانچ لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ 9 اپریل کا ہے جب پونم نامی اس خاتون کو جہیز کے لیے نذر آتش کر دیا گیا۔ سنگین حالت میں اسے لکھنؤ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن اس کی جان نہیں بچ سکی۔