ظہیر آباد میں 11 ڈسمبر کو “اسلام میں حقوقِ انسانی کی اہمیت” پر خطاب عام
جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد کے شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیر اہتمام خطاب عام بعنوان” اسلام میں حقو ق انسانی کی اہمیت”
ظہیر آباد: 9/ڈسمبر(پی این ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے معاون امیر مقامی محمد معین الدین کے بموجب مقامی شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیراہتمام ایک خطاب عام بعنوان “اسلام میں حقوق انسانی کی اہمیت “بتاریخ 11/ ڈسمبر بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب 6:30 بجے شام بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد منعقد ہوگا۔ جس میں خصوصی مہمان مقرر جناب محمد فاروق طاہر ماہرتعلیم و کالم نگار حیدرآباد خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے شہر کے عامتہ المسلمین سے پرخلوص خواہش کی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر استفادہ حاصل کریں
محمد معین الدین ظہیر آباد