ہیلی کاپٹر حادثہ: بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت، PM مودی کا اظہارِغم
نئی دہلی: تمل ناڈو میں پیش آئے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی مدھولیکا راوت کے علاوہ دیگر 11 سوار افراد کی حادثہ میں موت ہوئی ہے۔ جنرل بپن راوت کے موت کی خبر سامنے آنے کے بعد پی ایم مودی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔