بسواکلیانضلع بیدر سے

ضلع بیدر میں MLC انتخابات: ویلفیئر پارٹی نے کیا کانگریسی اُمیدوار کی تائید کا اعلان

بسواکلیان: 8/دسمبر(ایم این) ویلفیئرپارٹی آف انڈیا ضلع بیدر نے رکن اسمبلی اور سابق وزیر راج شیکھرپاٹل ہمناآباد کی موجودگی میں اپناایک لیٹر WPI کے ریاستی سکریڑی اور ضلعی صدر نے خود راج شیکھرپاٹل ہمناآباد کے حوالے کیا۔ جس میں بتایاگیاہے کہ ان کی پارٹی سے وابستہ 12گرام پنچایت اراکین، جن کاتعلق بگدل، چانگلیر، مرکندہ، بورگی، منٹھال، دھنورا (آر) اور بلدیہ بسواکلیان کے ایک رکن مستقر سے ہے۔ یہ تمام افراد 10/ڈسمبر کو ہونے جارہے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار بھیم راؤ پاٹل تائید  کریں گے۔

ہمارامطالبہ یہ ہے کہ
(1) گرانٹ/فنڈ بسواکلیان کے وارڈ نمبر17اور 12گرام پنچایت اراکین کے حلقہ میں ہونے والے مختلف ترقیاتی کام کے لئے جاری کرتے ہوئے ہماراتعاون کریں۔ حکومت کی مختلف اسکیمات اور پراجکٹس مذکورہ وارڈ اور گرام پنچایت حلقوں کے لئے جاری کریں۔
(2) اوقافی جائیدادوں کی ترقی اور ان کاتحفظ ہو۔
(3) مینارٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے مختلف اسکالرشپ کاحصول آسان ہواور مسلم تعلیمی اداروں کی امداد و ترقی کے لیے ذیادہ فنڈ جاری کیاجائے۔
(4) بیدر (کلیان کرناٹک علاقہ) اردو زبان والا علاقہ ہے۔ یہاں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر میں ممکنہ تعاون فرمائیں۔
(5) بسواکلیان میں یونانی میڈیکل کالج کے حصول کے لئے اپناپورا زور صرف کریں۔ اس موقع پر راج شیکھرپاٹل نے یادداشت لیتے ہوئے  ہمناآباد رکن اسمبلی نے تیقن دیاکہ وہ اس خصوص میں کام کرنے کوترجیح دینے کے لئے کہیں گے۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ تمام  رائے دہندگان سیکولر بنیاد پر کانگریس پارٹی کے امیدوار بھیم راؤ پاٹل کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

واضع رہے کہ بسواکلیان میں ویلفیئر پارٹی کے ریاستی سیکریٹری کی رہائش گاہ پر ایک نشست ہوئی۔ اس موقع پر ویلفیئرپارٹی کے ضلع صدر اور بسواکلیان تعلقہ صدر عرفات احمد کے علاوہ بلال احمد کالیا، یعقوب اختر، محمد مقیم باگ بسواکلیان، کانگریسی لیڈر میر تحسین علی جمعدار صاحب ضلعی سیکریٹری، آنند دیواپا (ممبر aicc) اور ارجون کنک و فاروق خان صاحب بورگی اوراد، اور ضمیر احمد بگدل، عبدالطیف بگدل، شرنپا دھنور (آر) ہمناآباد ودیگر گرام پنچایت ممبران و پارٹی ممبرس موجود تھے۔ ضلع کے تمام ویلفیئر پارٹی کے رائے دہندگان نےاپنے حق رائے دہی کو کانگریس پارٹی کے امیدوار بھیم راؤ پاٹل کے حق میں دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!