شادی ولیمہ کی خبریں

سیداحسن ہاشمی ڈپٹی ڈائرکٹر آئی اینڈ پی آر کے فرزند کی شادی

حیدرآباد: 7/دسمبر (پی این) سیداحسن ہاشمی ڈپٹی ڈائرکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ کے فرزند سید عبداللہ ہاشمی بی ای، ایم ایس (یو ایس اے) کی شادی سید امجد حسین سیول انجینئر یو اے ای کی دختر کے ساتھ 3 دسمبر کو مسجد صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں انجام پائی۔ ولیمہ تقریب4 دسمبر کو مندا نرسمہا ریڈی گارڈنس (ایم این آڑ) ناگرجنا ساگر روڈ، چپاپیٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں عزیز و اقاریب دوست احباب کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔ جے ایس افتخار دی ہندو کے ریٹائرڈ سینئر کرسپانڈنٹ، ایم شہاب الدین ہاشمی سیاست کے ریٹائرڈ چیف بیورو ، ایل ایل آر کشور بابو ایڈیشنل ڈائرکٹر، وینکٹ رامنا جوائنٹ ڈائرکٹر پبلسٹی سیل، مدھو، ڈی ڈی، راجاریڈی ڈی ڈی ، پرنیتھ، ستیہ نارائنا ریڈی، جیکب، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، محمد ماجد، حبیب الدین، رادھا کرشنا چیف انفارمیشن انجینئر، جیہ رام مورتی، ریجینل انفارمیشن انجینئر، سری گوردھن، ماللّیا، ڈپٹی انفارمیش ایکزیکٹیو انجینئر، سرینواس کمار، یعقوب پاشاہ، ایوب علی، محمد غوث پی آر او، محمد فصیح الدین اے ای آئی ای نے بھی شرکت کی۔

سید احسن ہاشمی سرپرست ماہنامہ تلنگانہ میگزین کواڈوائزر سیدمحمد افتخار مشرف، ایڈیٹر ڈاکٹر علی بازہرھما، اسوسی ایٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد کلیم محی الدین نے مبارکباد پیش کی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!