ریاستوں سےمہاراشٹرا

ناگپور میں آئیٹاکا ایک روزہ ورک شاپ

ناگپور: آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA) ناگپور اور کامٹی یونٹ کے ذریعہ (National Education Policy 2019- awareness and guidance) اس عنوان کے تحت ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد 3 ستمبر کو ودربھ ہندی ساہتیہ سمیلن جھانسی رانی چوک سیتا بلڈی ناگپور میں کیا گیا۔

سفارشات اور اعتراضات کا حصہ اول یعنی اسکولی تعلیم کے متعلق معلومات فراہم کی جبکہ اسکی تکمیل جناب ریاض الخالق صاحب (کیریر کاؤنسلر اور ریجنل سیکریٹریAIITA مہاراشٹر) نے کی.ناگپور مہا نگر پالیکا ایجوکیشن آفیسر محترمہ میشری کوٹکر نے اپنے خطاب میں اساتذہ کوان کی ذمے داری کا احساس دلایا ۔

جناب عبدالرحیم صاحب نےاپنے صدارتی خطبہ میں تمام اساتذہ کو updated رہنے کی درخواست کی۔ اس ورک شاپ میں ناگپور ڈویژن کے اداروں اور ناگپور مہا نگر پالیکا کے تقریبآ 200 ٹیچرس اور پرنسپال وغیرہ نے شرکت فرمائی۔

جناب اسلم فیروز صاحب نے National Education Policy 2019 کا تعارف پیش کیا اور اسکے مواقع اور موانع پر روشنی ڈالی۔ جناب نعیم اللہ خان صاحب نے N.E.P. پر AIITA کی جانب سے پیش کی گئی۔

محترمہ شعیبہ ناز صاحبہ نے قرآن کریم کی تلاوت کے  ذریعہ تقریب کی ابتداء کی اور جناب عبدالعلیم صاحب نے نعت پاک پڑھی۔ سید شریف صاحب نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور ساتھ ہی ساتھ AIITA کے اغراض و مقاصد اور مختصر کارگزاری پیش کی۔

یہ تقریب جناب عبدالرحیم صاحب اسٹیٹ پریسیڈنٹ AIITA مہاراشٹر کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب مجتبیٰ فاروق صاحب جنرل سیکریٹری آل انڈیا ایڈوائزری کمیٹی اسی طرح جناب سید شریف صاحب اسٹیٹ سیکریٹری AIITA مہاراشٹرا جناب نعیم اللہ صاحب پرنسپال B. Ed کالج خلداباد اور ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ اورنگ آباد اور محمد اسلم فیروز صاحب کیرئیر کائونسلر اور ریجنل سیکریٹری AIITA موجود تھے۔

ورک شاپ کی نظامت پروفیسر اسرار احمد AIITA ناگپور یونٹ سکریٹری نے کی اور ہدیہ تشکر ساجد احمد خان یونٹ پریسیڈنٹ کامٹی نے پیش کیا۔ اس ورک شاپ کو کامیاب کرنے کے لئے ناگپور اور کامٹی کے تمام ارکان نے بھر پور تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!