تازہ خبریںخبریںقومی

وزیراعظم مودی جمعرات کی شام 7 بجے راشٹرپتی بھون میں حلف لیں گے۔

ئی دہلی، 27 مئی- وزیراعظم نریندر مودی کے جمعرات کے روز ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ حکومت نے ’پڑوسی پہلے‘ کی اپنی پالیسی کو نظر میں رکھتے ہوئے بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کو وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ صدر اور کرغیزستان کے صدر سورنبائی جینبیکوف اور ماریشیس کے وزیراعظم کے وزیراعظم پروند جگن ناتھ کو بھی حلف برداری کی تقریب کی دعوت دی گئی ہے۔ مسٹر جگن ناتھ اس برس پرواسی بھارتیہ دوس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
مسٹر مودی جمعرات کی شام سات بجے راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں کابینہ کے ممبران کے ساتھ حلف لیں گے۔ وہ مسلسل دوسری بار وزیراعظم کے طور پر حلف لیں گے۔
سال 2014 میں جب مسٹر مودی پہلی بار ملک کے وزیراعظم بنے تھے تو ان کی حلف برداری کی تقریب میں سارک ممالک کے سبھی لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!