ہماراٹارگیٹ بھارت کودنیا کی تیسری بڑی معیشت بنانا ہے: مودی
وارانسی: 27 مئی- لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ملی واضح اکثریت اور وارانسی سے تاریخ جیت درج کرنے کے بعد اپنے پارلیمانی حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنے وارانسی پہنچے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ان کی حکومت ہندوستان کو دنیا کی تیسری معیشت بنانے کے لئے کام کریں گے۔
مسٹر مودی نے اپنے اعزار میں منعقد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ ہم نے دنیا کی 11 ویں معیشت کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور چھٹے مقام پر پہنچ گئے ۔ پانچویں مقام پر پہنچنے والے ہیں جبکہ ہمار ہدف دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کا ہے جس کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔
اترپردیش میں سال 2014 تا 2019 کے لوک سبھا اور 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ملی بی جے پی کی جیت کو ہیٹرک بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے دواور اسمبلی انتخابات کے نتائج نے سیاسی پنڈتوں کے اعدادوشمار کو غلط ثابت کردیا۔ عوام نے بی جے پی کی’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کی سیاست کو سمجھتے ہوئے ووٹ کے ذریعہ سے یہ ثابت کردیا کہ’’سماجی کیمسٹری‘ ‘ کسی بھی قسم کی اٹکل بازی سے اوپر ہوتی ہے۔ اترپردیش اور ملک کے عام آدمی نے سیاستی پنڈتوں کے سبھی اعدادوشمار کو الٹ کر یہ ثابت کردیا کہ ان پڑھ شخص بھی سیاسی پنڈتوں سے زیادہ سیاسی سمجھ رکھتا ہے۔
پنڈت دین دیال ہستکلا سنکل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے بی جے پی کارکنوں کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک نے بھلے ہی انہیں وزیر اعظم منتخب کیا ہے لیکن کاشی واسیو کے لئے ان کی حیثیت صرف ایک کارکن کی سی ہے۔ اور اسی جذبے کے ساتھ ہو آگے بھی کام کرتے رہیں گے۔