سرکاری بسوں کی وقت پرعدم دستیابی سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا، SIO بگدل کے وفد کی متعلقہ عہدیداروں سے ملاقات
بیدر: 30/نومبر (پی این) عاکف الدین سیکریٹری ایس آئی او بگدل کے بموجب ایس آئی او بگدل یونٹ کے ایک وفد نے NEKRTC کے ڈپٹی کمشنر، ڈویژن کنٹرولر اور ڈپو مینیجر بیدر سے ملاقات کی اور سرکاری بسوں کی وقت پرعدم دستیابی سے اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اسکول/کالج وقت پر نہ پہنچنے سے تعلیمی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، جیسے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے بالخصوص وضاحت کی کہ بگدل سے سفر کرنے والے طلباء کے لئے موجودہ بسوں کی فریکوئنسی ناکافی ہے اور مطالبہ کیا کہ کم از کم 2 بسیں بگدل میں روکی جائیں تاکہ صبح سویرے سفر کرنے والے طلباء کو آسانی ہو۔ اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ بسوں کو اپنے KSRTC ٹائم شیڈول پر باقاعدگی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کیے جانے چاہیے۔ وفد میں عاکف الدین سیکریٹری ایس آئی او بگدل کے علاوہ سہیل منصوری، محمد تقی الدین، محمد آصف شامل تھے۔