تازہ خبریں

ہندوستان میں ابھی تک اومائیکرون کا کوئی کیس نہیں: مرکزی وزیر صحت

پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مانڈویہ نے کہا کہ دنیا کے 14 ممالک میں اس نئی قسم کا پتہ چلا ہے لیکن ہندوستان میں اب تک ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کی نئی قسم اومائیکرون کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مانڈویہ نے کہا کہ دنیا کے 14 ممالک میں اس نئی قسم کا پتہ چلا ہے لیکن ہندوستان میں اب تک ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ اب تک ملک میں کورونا کی 124 افراد کو کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے 84 فیصد لوگوں کو پہلی اور 47 فیصد لوگوں کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اب ’ہر گھر دستک‘ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ویکسینیشن کر رہے ہیں تاکہ ملک کا کوئی بھی فرد اس سے محروم نہ رہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا، تاہم اب صورتحال قابو میں ہے اور اس کے لیے ویکسین بنانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مچھروں سے پھیلنے والی بیماری ہے اس لیے اس سے بچاؤ ہی سب سے بڑا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 مرکزی ٹیمیں 15 ریاستوں میں بھیجی گئی ہیں اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!