کرناٹک: بین الاقوامی مسافروں کی RTPCR نیگیٹو ہی کیوں نہ ہو 7 دن کوارنٹائن میں رہنا ہوگا
جنوبی افریقہ سے آئے دو افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان دو افراد میں وائرس کا نیا ویرینٹ ہے یا نہیں۔
بنگلورو: کورونا کے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد ہر جانب خوف کا ماحول ہے اور اس تعلق سے حکومتوں نے الرٹ بھی جاری کر دئے ہیں۔ اس درمیان بینگلورو کے ضلع طبی افسر ٹیپےسوامی نے کہا ہے کہ بنگلورو آنے کے بعد تمام بین الاقوامی مسافروں کو 7 دن کے لئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا چاہے ان کی آر ٹی پی سی آر جانچ کی رپورٹ نیگیٹو (منفی) ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے ان کے مطابق سات دن بعد ان مسافروں کی دوبارہ جانچ ہوگی ۔ ایسے 598 مسافر نگرانی میں ہیں۔
واضح رہے افسر نے بتایا کہ آ ر ٹی پی سی آر جانچ رپورٹ اور ٹیکہ کاری رپورٹ کے بغیر کیرلہ اور مہاراشٹر سے آنے والے مسافروں پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر لائنس کو پہلے ہی یہ احکامات جاری کئے ہوئے ہیں کہ بغیر جانچ رپورٹ کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
کرناٹک میں پیر کو کورونا وائرس کے 257 مریض ملے اور پانچ لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت کی خبر ہے ۔ واضح رہے جنوبی افریقہ سے آئےدو افرا د کورونا متاثر پائے گئے جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان دو افرا د میں نیا ویرینٹ ہے یا نہیں۔