ضلع بیدر سے

ڈاکٹرافضل الدین جیندی کو “فخرِ گلبرگہ ایوارڈ” ملنے پر ہمناآباد اور چٹگوپہ میں تہنیتی تقاریب کا انعقاد

ہمناآباد: 11/فروری (ایس آر) پیر طریقت ڈاکٹر الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا کو فخر گلبرگہ ا یوارڈ حاصل ہونے کی مسرت پر ہمناآباد میں ایک عظیم الشان تہنیتی تقریب مسجد خواجہ غریب نواز میں بعد نماز عصر اور چٹگوپہ میں کالی مسجد میں بعد نماز عشاء منعقد کی گئی، جسکا آغاز حافظ محمد امیر خسرو کی قرآت کلام پاک سے کیا گیا نعت شریف کے بعد سراج باباکی حیات اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مولانا محمد بشیر الدین نظامی الجیندی نے کہا کہ آپ پیر طریقت صوفی باصفاء عارف بااللہ الحاج شیخ شاہ محمد تاج الدین بابا جنیدی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکنؒ گلبرگہ کی سرپرستی میں بارگاہ شیخ دکن میں درورد شریف پڑھنے کے لئیے ایک عالیشان اور وسیع حجرہ تعمیر کروا گیا جہاں پر مسلسل چوبیسوں گھنٹے درود شریف کا ورد جاری رہتا ہے، حجرہ صلوٰۃ ملک ہند میں واحد مقام ہے جہاں پر لاکھوں کی تعداد میں ہر دن اجتماعی طور پر دورد پاک کا ورد ہوتا ہے اور بعد نماز عصر تا مغرب ذکر الہٰی ہوتا ہے۔

اسکے علاوہ بارگاہ شیخ دکن میں ہر سال غریب ونادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم جاری ہے اوراصلاحی خدمات کے ضمن میں سالانہ گیارہ روزہ محافل بارگاہ شیخ دکن وبارگاہ نیلور شریف کے اشتراک سے شہر گلبرگہ میں دینی محافل و مجالس منعقد کیے جاتے ہیں علاوہ ازیں بارگاہ شیخ دکن میں ہر سال کئی دینی اجتماعات اعلیٰ پیمانے پر ہوتے ہیں،مولانا نے مزید کہا کہ بارگاہ شیخ دکن میں ہر دن بعد نماز مغرب لنگر طعا م کا سلسلہ جاری ہے،ملک و بیرونی ممالک میں آپ کے تربیت یافتہ مرید ین و معتقدین پائے جاتے ہیں جو آپ سے فیض حاصل کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ ملی و قومی،سماجی واصلاحی شعبہ جات میں آپ کی گراں قدر خدمات ہیں،انہیں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ڈاکٹر سراج بابا قبلہ کو فخر گلبرگہ ایوارڈ تفویض کیا گیا۔بعدا زاں معزز اہلیان ہمناآباد کی موجودگی میں کثرت سے گُلپوشی وشالپوشی فرماتے ہوئے انکو تہنیت پیش کی گئی۔اس تقریب میں ڈاکٹر سراج بابا نے حاضرین مجلس کو ذکر الہٰی کروایا مجلس کا اختتام آپ کی دعا پر عمل میں آیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید سدیم جذلان حُسینی قادری بخاری المعروف جرار بابا،علی صاحب،محمد مستان لیڈر،محمد تاج الدین،محمد سُہیل رضا،محمد منصور قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!