خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد گراوٹ، پھر بھی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں نہیں ہوئی کوئی کمی
امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروڈ 10 فیصد سے زیادہ گر کر 72.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 70 ڈالر سے 13.046 فیصد گھٹ کر 68.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
نئی دہلی: افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔ اور آج مسلسل 23 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان ہے۔ طلب میں کمی کے خدشے کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروڈ 10 فیصد سے زیادہ گر کر 72.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 70 ڈالر سے 13.046 فیصد گھٹ کر 68.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذخائر سے تیل جاری کرے۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل چھوڑے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 38 ملین بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔
مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی نے ملک میں دونوں ان ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے، جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
گھریلو بازار میں 23 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔