ریاستوں سےمہاراشٹرا

کسان الائنس مورچہ ممبئی کسانوں کے جشنِ فتح میں اپنا کلیدی رول ادا کرے گا

ممبئی: 25/نومبر- مرکزی حکومت نے ایگریکلچر بل كا اعلان کیا جس کی مخالفت کے لیے سنیکت کسان مورچہ مستقل اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ جس طرح دہلی میں ایک سال سے کسان حضرات احتجاج کر رہے ہیں،اور حکومت کی جانب سے بل کی منسوخی کا فیصلہ لیا گیاہے۔ 24 نومبر کی امن کمیٹی مسافر خانہ میں الائنس نے فیصلہ کیا کہ کسانوں کے جشنِ فتح میں اپنا فعال رول ادا کرے گا۔ 28 نومبر کو احتجاج کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔اِس سلسلے میں 28 نومبر کو آزاد میدان میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

کسان الائنس مورچہ ممبئی نے کسانوں کی جد وجہد کو کامیاب بنانے کے تحت مستقل ایک اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ 28 نومبر کے پروگرام کے تعلق سے گفتگو کرنے کے لیے 24 نومبر بدھ کو شام 6.30 بجے ممبئی امن کمیٹی کے دفتر میں حاجی صابو صدیقی مسافر خانہ اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ جِس طرح کسانوں کہ احتجاج ایک سال کی تکمیل کے رہا ہے اور یہ جد وجہد بطورِ جشنِ فتح منانے کی خصوصی کوشش کریں گے۔کسانوں کے اِس فتح کے جشن میں کسان الائنس مورچہ ممبئی کسانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے اور تمام جشن کے پہلوؤں میں اپنی پوری مستعدی کے ساتھ شرکت کا مظاہرہ کرے گا۔ جشن کے دوران میڈیکل ایڈ اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی کسان الائنس مورچہ ممبئی کی جانب سے اپنی خدمات انجام دے گی۔

میٹنگ میں مولانا حافظ سید اطہر، فرید شیخ، عبد الحسیب بھاٹکر، سرفراز آرزو، ایڈوکیٹ راکیش راٹھوڑ، مولانا اعجاز کشمیری، مولانا عبد الجلیل انصاری، سچن کامبلے، مولانا انیس اشرفی، شاکر شیخ ، مولانا طحه دھنبادی، وشواس اُٹاگے، ڈاکٹر عظیم الدین، فیروز میٹھی بور والا، سلیم بھاٹی، خالد فتحی، نعیم شیخ، اپرنا دلوی، وشال ہوالے، محمد سعد عظیم، فیروز خان، یوگیش شندے، سعید خان ، صفدر کمالی، عمران خان ،انس شیخ اور خلیل شاہ وغیرہ موجود رہے۔کسان الائنس مورچہ ممبئی کی جانب سے سرگرمیوں کے ذیل میں کنوینر جناب کولسے پاٹل صاحب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!