جمعیت علماء ہند نے وزیراعظم کولکھا مکتوب، مودی کودی مبارکباد
نئی دہلی: 26مئی (پریس ریلیز)شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علمائے ہند کے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانامحمود مدنی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھ کر ان کی دوسری بار انتخابی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اقلیتوں کی تعلیم، صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ مولانامدنی نے اپنےمکتوب میں سنیچر کی شام پارلیمنٹ سینٹرل ہال میں وزیراعظم کے ڈر کے اقلیتوں سے متعلق بیان اور اظہار عز م کو بہت ہی بروقت اورخوش آئند بتایا اور کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زود رفتاری سے عمل میں لایا جائے گا ۔ مولانا مدنی نے اپنےخط لکھاکہ “جناب والا کی دوسری پارلیمانی جیت پر جمعیة علماہند اور اپنی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ آپ کی بھاری اکثریت سے جیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام آپ کے وکاس ایجنڈ ے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ آپ وطن عز یز کو ترقی ، امن اورخوشحالی کے اعلی سے اعلی منزلوں تک لے جائیں گے۔
مجھے قوی امید ہے کہ آپ کی پالیسی سب کا ساتھ سب کا وکاس جو کہ آپ کی جیت کا سب سے اہم سبب ہے، آپ کے ذریعہ پیش کئے گئے اہداف اور خوابوں کوجلد شرمندہ تعبیر کرے گی۔
آپ کا حالیہ بیان جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ اقلیتوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے کے بجائے ان کی تعلیم صحت اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے، بہت ہی بروقت اورخوش آئند ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اسے پوری سنجیدگی اور زو درفتاری عمل میں لایا جائے گا۔