اساتذہ کرام کی کارکردگی میں اضافے کیلئے آئیٹا کا رول
یاسین بھکبا ساحلؔ، ہوناور کرناٹک
اساتذہ معاشرے کا نمک ہوتے ہیں۔ مدرس کا کام صرف بچوں کو سبق پڑھا دینا نہیں ہوتا بلکہ کہ طلباء کو مستقبل کے بہترین شہری بنانا ہوتا ہے ۔ایک انسان بہترین شہری اس وقت بن سکتا ہےجب اسےاپنی ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے ۔ ذمہ داری کا احساس اس کے اندر بہتر کام کرنے کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے ۔
اساتذہ کرام میں جواب دہی کا احساس اس بیدارکیا جائے۔ بالخصوص اس خالق کائنات کے روبرو جواب دہی کا احساس جس کے قبضے میں ہر انسان کی جان ہے۔ اور وہ ہر انسان کے ورید جان سے بھی قریب ہے ۔ پھر وہ بے نیاز بھی ہے ۔اور اس کے سامنے نے جواب دہی سے کسی کو مفر نہیں۔ اساتذہ کے اندر پیدا ہونے والا یہ جواب دہی کا احساس ان سے اچھے کام کرواتا ہے۔ برے کاموں سے روکتا ہے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہترین بہترین تعلیمی اخلاقی ماحول کا فروغ ہو اس سلسلے میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں مذہبی رہنماؤں اور معاشرے میں میں کام کرنے والے نیک سیرت اور مخلص افرادسے استفادہ کیا جاتا ہے۔
جاہلیت کسی طرح کی ہو انسان کو کو مخلصانہ طور پر کام کرنے کے لئے کے جذبے کو فروغ نہیں دیتی۔ بلکہ جاہلیت کا ایک خاص اثر یہ ہوتا ہے کہ انسان خود غرض بن جاتا ہے اور انتہائی تنگ دائرے میں کام کرتا ہے ۔ جس کا مقصد صرف اپنا مفاد ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اسلامی میں نقطہ نظر ہر انسان کو وسیع النظر بناتا ہے جس سے انسانیت کا فروغ ہوتا ہے اور معاشرے میں بہترین ترین افراد تیار ہوتے ہیں۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، تعلیم کو جاہلیت کے اثرات سے پاک کرنے اور اسلامی نظریہ تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
تعلیم کا میدان ایک بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے۔ ایک روشنی کی پھوار کی طرح ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں ۔ دنیا میں ہونے والی ہر تبدیلی، منظر عام پر آنے والی ہر نئی ایجاد تعلیم کو ایک نیا رخ دیتی ہے۔ اساتذہ کرام کو موثر مدرس بننےکے لیے یہ شرط ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ علمی و فکری ،فنیو اخلاقی بی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کوشش کرتا رہے۔ اسی وقت وہ تعلیمی میدان میں پیش آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اور نئی نسل کو ان کی ضرورت کے مطابق تعلیم دے سکتا ہے۔ معاشرے میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرایسوسی ایشن اس سلسلے میں کئی پروگرام منعقد کرتی ہےاور ہر میدان سے تعلق رکھنے والے قابل افراد کے ذریعے سمینار، ورکشاپ، سمپوزیم جیسے پروگرام منعقد کرتی ہے۔ جس کے ذریعے اساتذہ کی علمی و فکری، فنی واخلاقی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے رہنمائی کی جاتی ہے اور اساتذہ کو صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ چنانچہ آل انڈیا آئیڈیل پیچر ٹیچر ایسوسی ایشن کے ممبران معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے طلباء کی فکری علمی اور اخلاقی رہنمائی کرتے ہیں۔
تعلیمی پالیسی اور درسیات نئی نسل کی زندگی کی راہیں متعین کرتی ہے۔ تعلیمی پالیسی میں جس طرح کی چیزوں کو شامل کیا جائے گا اس میں جو مواد شامل کیا جائے گا ہماری اگلی نسل اسی سانچے میں ڈھل کر تیار ہوگی ۔اگر سرکاری تعلیمی پالیسی میں یا غیرسرکاری درسیات میں غلط مواد کو ،اخلاق سے عاری چیزوں کو خالق کائنات سے بے نیاز کرنے والے افکار کو شامل کیا جائے تو ظاہر ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والی والی نئی نسل سماج کے لیے کبھی فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی۔انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن سرکاری تعلیمی پالیسی نیز غیرسرکاری درسیات کا جائزہ لیتی رہتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ قابل اعتراض مواد ، درسیات اور تعلیمی پالیسی کا حصہ نہ بن سکے۔
ایک مسلمان کا یہ فرض منصبی ہے کہ انسانوں کو ان کے خالق کائنات کا تعارف کرایا جائے۔ اس سلسلے میں میں ایک کام یہ ہوتا ہے کہ عوام میں اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ اساتذہ روزہ چونکہ معاشرے میں ایک بہتر مقام رکھتے ہیں۔ان کی بات بات سنی جاتی ہے اور بہت سے غیرمسلم اساتذہ سے ان کے تعلقات بھی ہوتے ہیں ۔ ان کی بنیاد پر آل انڈیا آئڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن سے جڑے ہوئے اساتذہ ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ ہم وطن اساتذہ اور طلبہ میں اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔
ہندوستان میں مسلمان تعلیمی میدان میں باقی تمام قوموں سے بچھڑے ہوئے ہیں۔ یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے ۔ مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقہ بالخصوص اساتذہ کرام کا یہ فرض ہے کہ مسلمانوں میں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔ آئیٹا سلسلے میں میں اساتذہ کی رہنمائی کرتی ہے۔اس کے علاوہ والدین اور سرپرستوں کے لیے ورکشاپ اور تربیتی پروگرام کے ذریعے تعلیمی بیداری کا کام انجام دیتی ہے تاکہ مسلمان بھی تعلیم کے میدان میں باقی اقوام کے شانہ بشانہ چلنے کے قابل ہو جائیں۔ ملک کے دیگر اقوام میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کوشش کرتی ہے۔
اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی سماج میں میں اساتذہ کرام کے کے کردار کو موثر کر نے کے لیے اقدام کر رہی ہے۔