ضلع بیدر سےہمناآباد

کانگریس مسلمانوں سے معافی مانگے، ضلعی صدر SDPI بیدر کا بیان

کانگر یس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے اجلاس میں ڈی،کے شیو کمار کی حرکت قابل مذمت

ہمناآباد: 23/نومبر (ایس آر) بنگلور میں منعقد کردہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے اجلاس میں کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمارنے جس طرح اسٹیج پر سے اقلیتی طبقہ کے لیڈران کو دھکا دے کر ہٹایا اور کارکنان کو سخت لہجہ میں جھڑک دیا ان کی یہ حرکت قابل مذمت ہے۔ یہ بات سوشل ڈیمو کرٹیک پارٹی کے ضلعی صدر محمدآصف اقبال نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کے کانگریس پارٹی اقلیتی طبقہ کے ووٹ تو حاصل کرتی ہے مگر اقلیتوں کو عزت نہیں دیتی ہے مسلمانوں کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے اور اس وہم گمان میں ڈوبی ہوئی ہے کے مسلمانوں کا کوئی وارث نہیں ہے، مسلمانوں سے ہمدردی جتا کران کو ووٹ بنک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

جس کی زندہ مثال اسی بات سے ملتی ہے کے تمام ریاست کرناٹک میں کسی بھی ضلع کے صدر کا عہدہ ایک بھی مسلمان کو نہیں دیا گیا ہے، اگر اجلاس کے دوران کارکنان اپنے کسی چاہنے والے لیڈران کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہیں تو ان کو سنجیدگی سے سمجھایا جاسکتا تھا مگر ایسا کرنے کی بجائے ڈی کے شیوکمار نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے کارکنان کو بے عزت کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس معاملہ میں کانگریس اعلی کمان مسلمانوں سے معافی نہیں مانگتی ہے تو اس کا خمیازہ 2023کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!