ہمناآباد MLA راج شیکھر پاٹل کی دُختر کی شادی، مختلف قائدین کی شرکت
ہمناآباد: 23/نومبر (ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی دُختر ڈاکٹر شکنتلا پاٹل کی شادی انجنئیر آکاش تاڑمپلی کے ہمراہ انجام پائی شادی کا استقبالیہ راجا راجیشوری مندر کے احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سیدشاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ ہمناآبادنے شرکت کی دولہا اور دولہن کو نئی زندگی کے آغاز کے موقع پر اپنی دعاؤں سے نوازا۔
اس پُر مسرت موقع پرراج شیکھر پاٹل کی شالپوشی وگُلپوشی فرمائی اور ان کو بھی مبارک باد پیش کی، راج شیکھر پاٹل نے بھی ان کی شال پوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور ان کا شکریہ اداکیا۔
دیگر خصوصی مہمانوں میں سابق وزیراعلی سدرامیا، کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار، ایشور کھنڈرے، بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھوچوہان، بنڈپاقاسم پور، رحیم خان، یوٹی قادر، محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے کلبرگی کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمان کے علاوہ مختلف محکمۂ جات کے اعلی عہدیداران نے شرکت کرتے ہوئے پاٹل پریوار کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ویرنا پاٹل، ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤپاٹل، ابھیشک پاٹل کے علاوہ کانگریس پارٹی کے تمام قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔