علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بگدل کی مساجد میں طاق راتوں کے پروگرامس کا اہتمام

بیدر: 26مئی (اے این ایس) محمد کلیم احمد حکیم طاق راتوں کےپروگرام آرگنائزرجماعت اسلامی ہند وایس آئی او کی اطلاع کے مطابقرمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر تلاش کرنے کے لئے اور بگدل کی مختلف مساجد میں جماعت اسلامی ہند وایس آئی او، بگدل کے زیراہتمام طاق راتوں کےپروگرامس کا انعقاد عمل لایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی طاق رات 26 مئی 2019 بروز اتوار رات ساڑھے دس بجے سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقریر: شب قدر کیا ہے؟ برادر نسیم الدین،اعتکاف: سہیل منصوری، تذکیر: اقبال احمد امیر مقامی، اجتماعی مطالعہ قران سورہ یٰسن آیت ١ تا ١٦نگران کار: حافظ محمد فیصل، انفرادی عبادات، نفل نمازوں کا اہتمام، قرآن کی تلاوت ۔۔۔ ذکر واذکار ۔۔ قرانی دعاٸیں کا حفظ کرنے کی کوشش۔ و دیگر سرگرمیاں۔ نماز تہجد کا اہتمام ہوگا۔

دوسری طاق رات مکہ مسجد ، تیسری حسینی مسجد ، چوتھی عفراء مسجد، جبکہ آخری ظاق رات جامع مسجد میں رہینگے۔ اس موقعہ پرمحمد عمران حسین سیکریٹری مقامی جماعت اسلامی ہند، بگدل نےتمام طاق راتوں میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!