ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: مختلف ملّی تنظیموں کا خصوصی اجلاس، بین مذاہب کانفرنس اور بے باک میڈیا کی ضرورت پر زور

عدالتی احکامات، مختلف ریاستی حکومتوں اور سنگھ پریوار کے ذریعے پیدا کردہ نت نئے فتنوں سے ہراساں نہ ہونے کی اپیل ، ہر سطح پر قانونی چارہ جوئی کرنے كا عمائدین شہر کا مشورہ

ممبئی: 2/ستمبر (پی آر) ممبئی کی مختلف ملّی تنظیموں کی 2 ستمبر کو ممبئی امن کمیٹی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں خصوصی اقلیتوں کے متعلق مسائل (بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی،آسام کے مدارس پر بلڈوزر چلا کر توڑنے کی کوشش، کرناٹک میں عید گاہ کے بارے میں یک طرفہ فیصلہ، یو پی میں غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کی سازش، یشونت شنڈے جس نے 2006 ناندیڑ بلاسٹ میں اقبالِ جرم کیا تھا) ان تمام ہی عناوین پر بہت ہی مفصل گُفتگو کی گئی۔

ٹیسٹا سیتلواد کو جیل میں ڈالے جانے، بہت ہی معمولی چارجز کے ساتھ سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت کو قبول کیے جانے کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ ساتھ ساتھ جو لوگ معمولی چارجز یا بغیر کسی وجہ کے حوالات میں بند کیے گئے ہیں اُن کی رہائی کی عملی شکلوں پر بھی بات کی گئی۔ ملّی تنظیموں اور یونیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمینشن (یو اے آئی ڈی) نے بھی پریس کانفرنس اور دیگر طریقوں سے ان معاملات کی مذمت کی ہے۔ ملّی تنظیموں نے اس عنوان پر بھی بات کی کہ بلقیس بانو عصمت دری کے مجرمین کی رہائی اور اُن کا استقبال سماج میں غلط پروپیگنڈا پھیلانے کی شرپسندوں کی سازش لگتی ہے، جو ملک کے لیے انتہائی نقصاندہ اور تشویشناک ہے۔

مزید یہ طے پایا کہ تمام ہی بین المذاھب ایک کانفرنس کی جائے جس میں اس بات پر توجہ مبذول کروائی جائے کہ کوئی بھی مذہب ایسے عصمت دری کرنے والوں کو کبھی بھی بڑھاوا نہیں دیتا بلکہ اُن کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ۔

ساتھ ہی ساتھ کرناٹک عید گاہ، یشونت شنڈے جیسے معاملات 5خاطیوں کو خاص سزا دی جائے۔ ہمارا بھی ایک بےباک اور صاف ستھرا میڈیا ہو تاکہ بحسن وخوبی حقیقت کوعام کرنے کا کاز کیا جاسکے۔ ملکی و بین الاقوامی علماء کے تعلقات اور نیٹورک ہو تاکہ سوشل میڈیا پر حقیقی پہلوؤں کو عام کرنے میں مدد مل سکے۔

اس اہم میٹنگ میں فرید شیخ امن کمیٹی ، محمود دریابادی علماء کونسل،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ممبر ، شاکر شیخ جماعت اسلامی ہند ممبئی ، شیعہ عالم دین عباس رضوی، ہمایوں شیخ جماعت اسلامی، سرفراز آرزو خلافت کمیٹی صدر، عبدالحفیظ فاروقی جماعت اسلامی ممبئی، عبد الجلیل انصاری، راشید عظیم ملی کونسل، سلیم الوارے ، کاظم ملک، سعید خان، سلیم موٹر والا، مختار شیخ، محمد عرفان، غلام نبی ادریسی، نعیم شیخ، عرفان پٹھان، محمد طحہ دھنبادی، سلمان ملّا وغیرہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!