تازہ خبریںعلاقائی

اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی: سونیا گاندھی

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئیں کانگریس کی سابق صدر اور یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے انہیں کامیاب بنانے کے لئے اپنے پارلیمانی حلقہ کے عوام اور ایس پی۔بی ایس پی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اپنے شکریہ کے خط میں لکھا کہ میں دل سے آپ تمام کی شکرگزار ہوں کہ لوک سبھا کے اس الیکشن میں آپ نے ہر مرتبہ کی طرح مجھ پر اپنا اعتمادایک بار پھر ظاہر کیا۔ کانگریس کے ایک ایک کارکن کے علاوہ سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سوابھیما ن دل کے ساتھیوں نے بھی میری جیت کے لئے محنت کی میں سچے دل سے سب کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میری زندگی آپ سب کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔ آپ سے مجھے جو ہمت اور حوصلہ ملتا رہا ہے وہ میری اصل دولت ہے۔ میں نے بھی اپنے اس کنبہ کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی کوشش کی۔ اپنی نجی گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے میں نے اپنی عوامی ذمہ داریوں کو بھی ہر طرح سے ادا کیا ہے۔ میری آگے بھی یہی کوشش رہے گی کہ اس میں کوئی کمی نہیں آنے دوں۔

سونیا گاندھی نے آگے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آنے والے دن اور بھی مشکلات سے بھرے ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی حمایت اور اعتماد کی طاقت کے سہارے کانگریس ہر چیلنج کو پار کرے گی۔ لڑائی کتنی بھی لمبی ہو میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ملک کے بنیادی اقدار کے دفاع کے لئے کانگریس کے پرانے عظیم لوگوں کی روایات پر عمل کرتے ہوئے میں بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ آپ سے ملی محبت، ہمدردی اور حمایت کے لئے میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!