گوونڈی میں قدم فاؤنڈیشن اور جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے کونسلنگ سینٹر کا قیام، 22 نومبر کو ہوگا آغاز
گوونڈی: 20/نومبر (پی آر) عبیدالرحمٰن امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند گوونڈی کے مطابق آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگوں میں بالخصوص نوجوانوں میں نشہ کی لت عام ہوتی جارہی ہے۔ اوراس کے ذریعے سے وہ نہ صرف اپنی زندگی بلکہ اپنے پورے خاندان کو تباہی کے دہانے پر لئے جا رہے ہیں۔ لہٰذا جماعت اسلامی ہند گوونڈی قدم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کونسلنگ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا انعقاد بتاریخ 22 نومبر شام 5 تا 6 بمقام اِسلامی سینٹر گوونڈی پلاٹ نمبر 33، لائن L، روم نمبر 5، روڈ نمبر 4، شیواجی نگر گوونڈی میں ہوگا۔
کونسلنگ سینٹر کی اوپننگ میں ماہر ریحب سینٹر جناب حُسین شیخ صاحب تشریف لائیں گے۔ کونسلنگ سینٹر میں ہر ہفته کونسلر اپنی خدمات انجام دیں گے، جس سے لوگوں میں بیداری اور مسئلہ کے حل کی جانب پیش روی ممکن ہوگی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کونسلنگ سینٹر کی اوپننگ میں شرکت کریں اور نشه سے متعلق مسائل کو ختم کرنے میں ہماری مدد کریں۔