زرعی قانون کو واپس لینے کے اعلان پر ہمناآباد میں منایا گیا جشن
ہمناآباد: 19/نومبر(ایس آر) وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ اس اعلان سے کسانوں نے آج کے دن کو اپنی جیت سے تعبیر کرتے ہوئے ملکی سطح پر جشن منایا، ہمناآباد میں بھی رعیت سنگھ کی جانب سے امبیڈکر چو ک پر زبردست آتشبازی کی گئی اور کسان تنظیم کے لیڈران مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر محمد مقیم الدین، سید طاہر اورنگ آبادی،محمد قاسم علی،کربسپّاہڈگی،کاشی ناتھ ہڈگی،محمد غوث محی الدین لاڑجی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔